ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس کی کاروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش بنائی ناکام

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والی فیملی سے 2360000روپے برآمد کرلیے۔

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ مسافر فیمیلی نے رقم ہینڈ کیری بیگز میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو برآمد رقم سمیت کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ ملکی ایئرپورٹس پر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی جاچکی ہے۔

متعدد بار مسافر منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store