وزیر اطلاعات کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل

وزیر اطلاعات کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل فائل فوٹو وزیر اطلاعات کی شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل

حکومت نے شہریوں سے بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کردی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کے لیے ایک جم غفیر رواں دواں ہے، لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ہے لہٰذا جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے کہ بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کے لیے مؤخر کردیں۔
واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

 

install suchtv android app on google app store