اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے قانون پڑھا رہے ہیں، شہباز گل کی شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے قانون پڑھا رہے ہیں، شہباز گل کی شہباز شریف کے بیان پر ردعمل فائل فوٹو اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے قانون پڑھا رہے ہیں، شہباز گل کی شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے قانون پڑھا رہے ہیں جبکہ پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھ لیجیے۔ ملازمین کے نام پر بلیک منی کو وائٹ کرانا چھوٹے میاں کا مشغلہ رہا ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ چھوٹے میاں وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والے آل شریف مکافات عمل کا شکار ہیں جبکہ سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جعلسازوں کا وزیر اعظم کی کرسی ہتھیانا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں روز وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ صادق اور امین قرار دے چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store