ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہے، جہانگیر ترین کا دلچسپ تبصرہ

ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہے، جہانگیر ترین کا دلچسپ تبصرہ فائل فوٹو ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہے، جہانگیر ترین کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی میں شریک جہانگیر ترین کی سیاست کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کہا  (ن) لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، (ن) لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔

اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی (ن) لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟ اس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے۔

صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے سوال پر جہانگیر ترین مسکراتے رہے جس پر لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اورپی ٹی آئی لیڈر، عمران خان کے سوا سب ہی مسکرارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store