ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا فائل فوٹو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا

ایف بی آر کے چیئرمین کا کہنا ہےکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا اور ادویات والے شعبے کو ریفنڈ بروقت ملے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے بھی شرکت کی۔

دورانِ اجلاس چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس فری سلائی مشین کی درآمد کو مس یوز کیا جارہا ہے، اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کو روکنا ایف بی آر کا کام ہے، سلائی مشین پر سیلز ٹیکس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، امیر لوگ تو بوتیک جاتے ہیں لیکن غریب اب بھی اپنے کپڑے خود سیتا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے اجلاس کو بتایا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے تیزی سے ریفنڈ دیں اورغریبوں کو ڈائریکٹ سبسڈی دیں، رہ جانے والی زرعی اشیا پر بھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا اور سیلز ٹیکس میں تمام فرق کو آئندہ 5 ماہ میں ختم کردیا جائے گا۔

اشفاق احمد نے مزید بتایا کہ ایف بی آر 48 گھنٹے میں ریفنڈ دے رہا ہے اور اس کا ریفنڈ نظام 98 فیصد درستگی پر چل رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا اور ادویات والے شعبے کو ریفنڈ بروقت ملے گا۔

ایف بی آر حکام نے اجلاس کو بتایا کہ نمک پر بھی سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے، ائیرلائنزکی عارضی درآمدی اشیا پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ائیرلائنز سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ ہوکرریٹرنز فائل نہیں کرنا چاہتیں۔

 

install suchtv android app on google app store