حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لیےگفتگو کریں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سال نو کے موقع پر مشورہ دیا ہےکہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لیےگفتگو کریں۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سال 2022 کے آغاز پر سمجھتا ہوں کہ ہمیں تلخیاں کم کرنےکی ضرورت ہے، حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لیےگفتگو کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاست دانوں کا وقارکم کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store