کس صوبے کے لوگ سب سے زیادہ خوش ہیں؟ سروے سامنے آگئی

 کس صوبے کے لوگ سب سے زیادہ خوش ہیں؟ سروے سامنے آگئی فائل فوٹو کس صوبے کے لوگ سب سے زیادہ خوش ہیں؟ سروے سامنے آگئی

پاکستان کے صوبے خیبر پختو نخوا میں خوش رہنے والے افراد کی شرح پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں پاکستان کے صوبوں میں سب سے زیادہ خوش افراد کی شرح خیبرپختونخوا میں نظر آئی جہاں 73 فیصد افراد نے خوش ہونے کا کہا۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 65 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا کہا ہے جبکہ 23 فیصد نے ناخوش ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق پاکستانیوں نے خوش ہونے میں پڑوسی ملک بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ بھارت میں 61 فیصد تو افغانستان میں 45 فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔

install suchtv android app on google app store