آرمی چیف کا اوآئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہارتشکر

آرمی چیف فائل فوٹو آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ‏ہے جس میں آرمی چیف نے اوآئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہارتشکر کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال،باہمی دفاعی تعاون پرتبادلہ ‏خیال بھی کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی ‏کرتے ہوئے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ‏

سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کےساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو فروغ دینےکا عزم اعادہ بھی ‏کیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس افغانستان سےمتعلق انتہائی اہمیت کاحامل ہے ‏اجلاس افغانستان کیلئےعالمی کوششیں مربوط بنانےکیلئے ہے پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات ‏کو خاص مقام دیتاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دیرپا استحکام کیلئےتنازع کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے ‏پاکستان علاقائی امن استحکام کیلئے ہمسایوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ‏ملاقات ہوئی، وزیر اعظم سے ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور ‏افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیرمعمولی ‏اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے ‏جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store