مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، لیڈر گانا بھی گاتا ہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے، کیپٹن صفدر

 مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں فائل فوٹو مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں

کیپٹن صفدر نے کہا بیٹے کی شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بیٹے کی شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔ شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں، آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں۔ بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاوں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔

انہوں نے بیٹے کی شادی پر اہلیہ مریم نواز کے گانا گانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں۔ لیڈر گانا بھی گاتا ہےاور ترانے بھی پڑھتا ہے۔

کیپٹن صفر نے بیٹے کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا۔ انہوں نے اپنی شادی شادہ زندگی کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے۔ ہمارے گھر سکون ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی ادھار نہیں دیتا،۔ن لیگ کے پاس اتنا فضول وقت نہیں کہ فواد چوہدری کی بات کا جواب دیں۔

install suchtv android app on google app store