پاکستان میں کورونا سے مزید7 افراد جاں بحق جبکہ 232 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید7 افراد جاں بحق فائل فوٹو پاکستان میں کورونا سے مزید7 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار784 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید232کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار393ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار62 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.56فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار412، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار560،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار960، بلوچستان میں 33 ہزار509، آزاد کشمیر میں 34 ہزار580 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار42افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار627، خیبرپختونخوا 5 ہزار864، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store