عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 6 جانیں نگل لیں

عالمی وبا کورونا وائرس فائل فوٹو عالمی وبا کورونا وائرس

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار767 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید372کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار825ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45ہزار307کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار674، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار316، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار453،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار887، بلوچستان میں 33 ہزار506، آزاد کشمیر میں 34 ہزار576 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار37افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار626، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

install suchtv android app on google app store