نااہلی کیس؛ یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

سماعت کے دوران ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ متفرق درخواستیں آتی رہیں تو کیس کبھی ختم نہیں ہوگا، جس پر ممبر بلوچستان شاہ محمد نے کہا کہ فریقین اپنے جوابات جمع کرائیں، آئندہ سماعت پر حتمی دلائل سنیں گے۔

اس سے قبل علی حیدر گیلانی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پہلے دائرہ اختیار پر فیصلہ کرنا ہوگا پھر مرکزی کیس پر کاروائی ہو سکتی ہے۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عالیہ حمزہ کی درخواستوں میں تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا، ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیس آپ خود نہیں چلاتے اور الزام الیکشن کمیشن پر لگتا ہے کہ فیصلہ نہیں ہو رہا۔

install suchtv android app on google app store