اپوزیشن کا منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ میں شدید مزاحمت کا فیصلہ

اپوزیشن فائل فوٹو اپوزیشن

اپوزیشن نے منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں شدید ترین مزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ہے، اپوزیشن کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بائیکاٹ کے اعلان نے حکومت و اپوزیشن میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وزرا اور پارٹی ترجمانوں کو ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کرپشن بے نقاب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان نے بھی حکومتی کارکردگی کے نقائص پر سیاست کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منی بجٹ کی گونج پر اپوزیشن رہنماوٴں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو مزید فعال کرنے کی تجاویز پر بھی حزب اختلاف نے غور شروع کردیا ہے، جب کہ منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی صورت میں اپوزیشن شدید ترین مزاحمت کرے گی۔

install suchtv android app on google app store