اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی فائل فوٹو اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ہے، وکیل کی جانب سے تحریری معافی نامہ جمع کرایا گیا ہے۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کبھی الیکشن کمیشن کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی۔ وفاقی وزیر ہوں، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے تحریری معافی نامہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ممبرسندھ نثاردرانی نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی خود کہاں ہیں؟ وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے بتایا کہ انہیں اچانک کوئٹہ جانا پڑ گیا ہے۔ ممبرسندھ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی اعظم سواتی نے حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا۔ کیا اعظم سواتی کیس سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں؟

جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ آئینی ادارے کیخلاف اگر کوئی غلطی ہو جائے تو معذرت کرنی چاہیے، ممبرسندھ نے اعظم سواتی کا تحریری معافی نامہ پڑھ کر سنایا، ممبرسندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔ آج کیلئے حاضری اسے استثنی دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store