حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان

 وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 روپے دیے جائیں گے۔ فنڈز ان گھرانوں کو دیے جائیں گے جن کی ماہانہ 50000آمدنی روپے سے کم ہے۔

پروگرام رواں ماہ دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے۔ اور اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی

اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید شریک ہوئے۔ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store