کورونا کی نئی لہر سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر سے معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون اور لہر سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرونا سے نمٹنے کے لیے اب تک درست اقدامات اٹھائے اور قوم نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا کی نئی لہر سے معیشت پر بھی اثرات پڑ سکتے ہیں، ہمیں اپنی تیاری پوری کرنا ہوگی تاکہ زیادہ متاثر نہ ہوں۔

یاد رہے کہ کرونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے، جس کے بعد مختلف ممالک نے جنوبی افریقا سمیت دیگر ملکوں پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی کرونا کی نئی لہر کے پیش نظر 6 ممالک ہانگ کانگ، نمیبیا، جنوبی افریقا، لیسوتھو، بوٹسوانا کو کیٹگری سی میں شامل کر کے سفری پابندیاں عائد کردیں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان سے افریقی ممالک کے سفر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، افریقی ممالک اورہانگ کانگ سے سفرپر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 12سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگوانا مزیدضروری ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store