عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، فواد چوہدری

عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، فواد چوہدری فسکرین گریب عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی اطلاعات فواد چوہدری نے عدلیہ سے مسلم لیگ ن کے خلاف لینے کا مطالبہ کر دیا۔فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کے خلاف تحریک ناکام ہو گئی ہے۔ 20 ،30 سال حکمرانی کی وجہ سے ہر شعبے میں مداخلت کی جاتی ہے جبکہ جعلی ویڈیو اور آڈیو بنانا مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش تھی عدلیہ پر دباؤ ڈالا جائے اور رانا شمیم مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھے۔ عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن نے ماضی میں پیپلز پارٹی سے الیکشن چرایا تھا اور ملکی اداروں کے خلاف مہم کے لیے صحافیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جائیدادوں کا جواب نہیں دے رہے اور آئیں بائیں شائیں پر لگے ہیں۔ مریم نواز اور ان کے شوہر کو دیگر کام چھوڑ کر آڈیو، ویڈیوز کا کام کرنا چاہیے۔

مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں ہفتے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور اب پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی۔ تیل کی قیمتیں مزید نیچے آنے سے بھی مہنگائی میں کمی ہو گی۔

install suchtv android app on google app store