شہباز شریف کا شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

شہباز شریف اور شیخ رشید فائل فوٹو شہباز شریف اور شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ٹیلی فونک بات چیت میں ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے شیخ رشید احمد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے درجات کی بلندی اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کا ایک ہفتے قبل انتقال ہو گیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ کوٹ رادھا کشن میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد ان کی تدفین ہوئی تھی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی و سیاسی شخصیات نے بھی شیخ رشید احمد سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store