پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے: آرمی چیف

 آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے فائل فوٹو آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے افغانستان کو امداد پہنچانے کےلیے فوری طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے اور عالمی امور میں اٹلی کے کردار کو سراہتا ہے۔

اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store