حکمران کھربوں کے قرضے لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہےکہ جون 2018 میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا ، ستمبر 2021 میں یہ قرضہ بڑھ کر اب 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے سوال کیا کہ پاکستان کو قرضستان کس نے بنایا ؟ عمران خان یاد دلاتے تھے کہ ہرپاکستانی پر کتنا قرضہ ہے، ہر پاکستانی کی گردن پر 3 سال میں 63 فیصد قرض بڑھ چکا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک معاشی دیوالیہ پن کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے ، حکمران کھربوں کے قرضے لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینےمیں ناکام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن سے رسیدیں مانگنےکے بجائے خود فارن فنڈنگ کی رسیدیں نکالیں تاکہ عوام فیصلہ کر سکیں کہ کون سچا اورکون جھوٹا ہے، عمران خان سچے ہیں تو استعفیٰ دےکر میدان میں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں جب بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا، ناصرف ملک بلکہ جمہوریت کا بھی نقصان ہوا، عوام کی سانسوں کی ڈور ٹوٹنے کے قریب ہے،حکمرانوں نے کھربوں کے قرضے لے لیے لیکن عوام کے لیے زندگی مزید اجیرن بنائی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store