بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی فائل فوٹو بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔بھارتی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست بھی دی ہے جبکہ حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی۔

جس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پاکستان بھارت کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی اجازت سے بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیا تھا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔ بھارتی نجی فضائی کمپنی کی پروازنے سری نگر سے شارجہ جارہی تھی۔

بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

پاکستان نے بھارت سے دوطرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کر رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ ثقافتی سطح پر بھی تمام رابطے منقطع کرتے ہوئے فضائی حدود بھی بند کر رکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store