سیاحوں کے لیے خوشخبری، پاکستان نے آن لائن ویزا سسٹم کا افتتاح کر دیا

پاکستانی ویزا فائل فوتو پاکستانی ویزا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپ گریڈڈ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (پی او وی ایس) کا افتتاح کردیا۔اس سے قبل یہ نظام مارچ 2019 میں شروع ہوا تھا جو ایک مشکل مرحلہ تھا اور اس میں اسمارٹ فون کا ٹیبلیٹس کے ذریعے رسائی حاصل کرنا مشکل تھا۔

اس سسٹم میں جانچ پڑتال شامل کرتے ہوئے نظام کو صارف دوست بنایا اور تمام ڈیواسز کی مداخلت سے سیکیورٹی اور مضبوطی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آن لائن اپیلیکیشن پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے ملک کے مثبت تصور کی تکمیل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی او وی ایس کے ذریعے پاکستان میں باآسانی رسائی سے ملک میں براہِ راست سرمایہ کاری میں بہتری کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے 180 ممالک سے 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اس موقع پر نادرا کے چئیرمین طارق ملک نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ویزا سسٹم سے ویزا کی درخواست دینے کے لیے درکار وقت کو کم کرکے نصف کرنے میں مدد ملے گی۔  بین الاقوامی سیاحت میں اضافہ اس بات کی ثبوت ہے کہ ویزا منظور کرنے کی شرح میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا مشن ہے کہ ہماری خدمات عوامی نظریے کے مطابق ہوں اور ہر ایک کے لیے خدمات دستیاب کی جائیں‘۔
 آن لائن سسٹم میں طبی سیاحت، سی پیک ویزا، زیارت ویزا، ماؤنٹینگ اور ٹریکنگ ویزا کی اقسام شامل کرتے ہوئے کاروباری ویزا کی پالیسی بھی بہتر کی گئی ہے، اور 24 گھنٹوں کے اندر ویزا کی دستیابی کا عمل ممکن بنانے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store