واہگہ بارڈر، حکومت کی جانب سے افغان امداد کا سلسلہ جاری

 واہگہ بارڈر فائل فوٹو واہگہ بارڈر

پاکستان نے افغانستان کیلئے واہگہ کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے برادر افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے طور پر انسانی بنیادوں پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دیدی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو حکومت پاکستان کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی بھی منظوری دی تھی۔

install suchtv android app on google app store