سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مریم نواز

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مریم نواز فائل فوٹو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیک آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔ آڈیو کا فرانزک امریکی ادارے نے کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیک آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کے لیے دن رات کوششیں کی گئی۔ آڈیو میں نہیں معلوم کہ دوسری آواز کس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو کے بعد ثاقب نثار کا پہلا ردعمل تھا کہ یہ میری آواز نہیں ہے پھر کہا گیا کہ مختلف تقاریب سے آڈیو جوڑ کر لیک آڈیو بنائی گئی۔ یہ آڈیو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لیک آڈیو میں کہا گیا کہ نواز شریف کو سزا دینی ہے اور مریم نواز کی سزا نہیں بنتی تو بھی انہیں سزا دینی ہے۔

install suchtv android app on google app store