اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج اور ریلی، وفاقی وزرا کی شرکت

اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج اور ریلی، وفاقی وزرا کی شرکت فائل فوٹو اوورسیز پاکستانیوں کا احتجاج اور ریلی، وفاقی وزرا کی شرکت

اوورسیزپاکستانیوں نے انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پرجلد عملدرآمد کےلیے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرپرامن احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن میں یادداشت بھی جمع کرائی۔ وزیراعظم آفس سے ایوان صدر تک ریلی نکالی،وفاقی وزرا اورمعاون خصوصی شہبازگل بھی شریک ہوئے۔

اوورسیزپاکستانی فورم کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کے باہرپرامن احتجاج کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، شرکا نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر90 روزمیں عملدرآمد کیا جائے۔

اوورسیز پاکستانی فورم کے چیئرمین شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ پراقدامات میں تاخیر کی گئی تو وہ ملک گیر احتجاج کریں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل بھی الیکشن کمیشن پہنچے اور کہا کہ نوازشریف واحد اوورسیز ہیں جو یہاں سے پیسہ لندن لیکر گئے۔

اوورسیزپاکستانیوں نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم سیکرٹریٹ اورپھرایوان صدرتک ریلی بھی نکالی جس میں وفاقی وزرا فواد چودھری ، علی محمد خان اورزرتاج گل نے بھی شرکت کی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری فیملی کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہئے،اب باہر رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

اوورسیزپاکستانی فورم کے شرکا نے قومی اسمبلی کے باہر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے لئے پھول پیش کئے اورایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کی۔

install suchtv android app on google app store