مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر فائل فوٹو مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس کی سماعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے اور درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔

install suchtv android app on google app store