شرحِ سود میں مزید اضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ ‏کن اقدام ہے: شہبازشریف

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ ‏کن اقدام ہے پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی ‏مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ حماقت درحماقت کرکےحکومت خوش گمانی میں مبتلاہے بڑھتی مہنگائی ‏اور روپےکی بےقدری کوشایدروک لیاجائے اشیاضروریہ کی قیمتوں کےپچھلےہفتےکےانڈیکس میں15فیصداضافہ ‏تھا بجلی کےنرخوں میں 60فیصداضافہ تھا پرائس انڈیکس میں 70فیصدکااضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا ‏دونوں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکاشرح سودسےتعلق نہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا حکومت بدستورعوام ‏پراپنی نااہلی اورنالائقی کاوزن ڈال رہی ہے یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے عوام ‏کےکچن کابجٹ دوگناسےزیادہ ہوگیا تاریخ کی مہنگی ترین ہونےکےباوجودگیس عوام کوفراہم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرح سودبڑھاکےنجی صنعت پرایک اورحملہ کیا گیا ہےحکومت روپےکی گرتی ہوئی قدر کو روکے ‏حکومت کودرآمدات میں کمی کرناہوگی،خرچےکم کرنا ہوں گے برآمدکرنےوالی صنعتوں کوگیس نہیں ملےگی ‏مہنگے داموں گیس ملےگی توپھربرآمدات کیسےبڑھیں گی؟

install suchtv android app on google app store