ن لیگی سینیٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات

ن لیگی سینیٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات فائل فوٹو ن لیگی سینیٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات

ملکی سینیٹر بھی ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے محفوظ نہ رہے۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 ون میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ملزمان نے سینیٹر نزہت صادق کے شوہر اور ملازمین کو کمرے میں بند کر کے گھر کا صفایا کر دیا۔

نزہت صادق کے گھر ڈکیتی کرنے 5 مسلح افراد کار میں آئے جن میں سے 3 گھر کے اندر داخل ہوئے اور 2 گلی میں کھڑے رہے۔ ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ تھانہ شالیمار پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

install suchtv android app on google app store