باباگرونانک کے جنم دن پر وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو مبارکباد

باباگرونانک کے جنم دن پر وزیر اعظم عمران خان کی  سکھ برادری کو مبارکباد فائل فوٹو باباگرونانک کے جنم دن پر وزیر اعظم عمران خان کی سکھ برادری کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کو باباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کےروحانی پیشواباباگرونانک کے پانچ سو باون ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکھوں کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم سکھوں کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکھ برادری کو مذہبی رسومات کے لیے سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک کے552ویں جنم دن پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ باباگورونانک کاجنم دن سکھ برادری کےلئےخوشیوں بھرا تہوار ہے، سکھ برادری کو پنجاب آمدپر”جی آیاں نوں“کہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہرسال سکھ برادری کی مہمان نوازی کرکےدلی خوشی ہوتی ہے، سکھ برادری کوتقریبات میں شرکت کی ادائیگی کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں، ایک دوسرےکی خوشیوں میں شریک ہونےسےبھائی چارےکوفروغ ملتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بابا گورونانک نےامن وآتشی،اخوت،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا، باباگرونانک مذہبی رواداری اوربین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں، سکھ برادری کواپنےعقائدکےمطابق زندگی بسرکرنےکی مکمل آزادی ہے، سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبودحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تحریک انصاف کی حکومت نےاقلیتوں کے حقوق کےتحفظ کو یقینی بنایا ہے۔

install suchtv android app on google app store