ایم این اے قادرمندوخیل کےقومی اسمبلی میں داخلےپرپابندی عائد

ایم این اے قادرمندوخیل کےقومی اسمبلی میں داخلےپرپابندی عائد فائل فوٹو ایم این اے قادرمندوخیل کےقومی اسمبلی میں داخلےپرپابندی عائد

پیپلزپارٹی کے رکن قادرمندوخیل کےقومی اسمبلی میں داخلےپرپابندی عائد کر دی گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکراسدقیصرنےگزشتہ روزقادرمندوخیل کےایوان میں غیرپارلیمانی رویہ اختیارکرنےپرپابندی لگائی ہے۔

قادرمندوخیل پرپابندی19نومبرکےاجلاس کیلئےہوگی، وہ قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ کارروائی قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قادر مندوخیل کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

عبدالقادر مندوخیل نےاسپیکر ڈائس کے سامنے نامناسب گفتگو کی جس پر اسپیکر اسد قیصر نے انہیں کہا کہ تمیز سے رہیں ورنہ باہر نکلوادوں گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پرقادر مندوخیل اسپیکر ڈائس پر گئے تھے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں؟

install suchtv android app on google app store