پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں حکومتی بلز کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، جس میں شرکت کے لئے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔

عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو ہمیشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، لیکن میں ان بد دماغوں کی وجہ سے نہیں رہ سکتا جن کے مشورے آپ کو توڑ دیں گے، اور میں اپنے کپتان، اپنے قائد، اپنے مرشد کو پاکستان کے ٹوٹے ہوئے محافظ کے طور پر نہیں دیکھ سکتا، مجھے افسوس ہے لیکن میں آپ اور بھابھی کا آخرین سانس تک دفاع کروں گا۔

install suchtv android app on google app store