ای وی ایم شیطانی منصوبوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے، شاہ محمود قریشی

 شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ای وی ایم قانون سازی کر کے ہم کوئی کالا قانون نہیں لا رہے ماضی کا مسئلہ حل کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوئی کالا قانون مسلط نہیں کرناچاہتے ،ماضی کی کالک دھونا چاہتے ہیں۔ کون سا انتخاب ایسا تھا جس میں دھاندلی کے الزامات نہیں لگائے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ای وی ایم شیطانی منصوبوں کو دفن کرنے کیلئے لائی جارہی ہے۔ حکومت کے پاس عددی اکثریت نہ ہوتی تو اج بل کیسے پیش کر رہے ہوتے۔ اپوزیشن آج اعتراف کر رہی ہے حکومت کی صفوں میں یکجہتی ہے۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہااپوزیشن قانون سازی کے پورے عمل سے باخبر ہے۔بلوں پر تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔اتحادی جماعتوں کو بلوں پر بریفننگ دی اور اعتماد میں لیا

انہوں نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی سمت درست کریں۔ حکومت نے قانون سازی کے معاملے پر آپ سے رابطہ کیاتھا۔ بدقسمتی سے اپوزیشن نے حکومتی کوششوں کو سنجیدہ نہیں لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اوورسیز کا ڈالر قبول ہے لیکن ووٹ نہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دلوائیں گے۔اگر پاکستان میں الیکشن کو چوری سے بچانا ہے تو اپوزیشن ارکان ای وی ایم قانون سازی کے حق میں ووٹ دیں اور ضمیر کا سودا نہ کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج سمت درست کرنے کا دن ہے۔ہم عجلت میں قانون سازی نہیں کررہے۔حکومت نے اپوزیشن اراکین سے بار بار رجوع کیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن سے مشاورت کرنا چاہی لیکن اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی توجہ نہیں د ی

install suchtv android app on google app store