ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی

 شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ  ای وی ایم قانون سازی پر حکومت کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کوئی کیچ ڈراپ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد مشترکہ اجلاس میں نتائج سامنے آجائیں گے۔ آج پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا اہم دن ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں تمام ساتھیوں پر اعتماد ہے۔ ہم ایک نظریے اور مقصد کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد انتخابات کو شفافیت کی طرف لے جانا ہے۔

یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے

install suchtv android app on google app store