وزیر اعظم عمران خان نےسینئر وزرا اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نےسینئر وزرا اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان نےسینئر وزرا اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پرسینئر وزرا کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر وزرا شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نے سینئر وزراء اور کو 1 بجے مشاورت کے لئے وزیراعظم ہاؤس بلایا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ اجلاس بلانے کےمتعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام4 بجے بلایا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورانتخابی اصلاحات پراتحادیوں کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم ترجمانوں کوانتخابی اصلاحات پرحکومتی موقف موثر اندازسے پیش کر نے کی ہدایت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store