عوام مزید عمران خان کی نا اہلی اوربے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی: شہباز شریف

عوام مزید عمران خان کی نا اہلی اوربے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی: شہباز شریف فائل فوٹو عوام مزید عمران خان کی نا اہلی اوربے حسی کی متحمل نہیں ہوسکتی: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومتی بے حسی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں گیس کے بحران پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی اوربحران حکومتی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میاں شہباز شریف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اس وقت 18 مزید کارگوز کی کھپت ہے لیکن حکومت صرف 10 کارگوز منگوا رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے گیس مہنگی سے مہنگی ہورہی ہے۔

install suchtv android app on google app store