فلورملزایسوسی ایشن کی ہڑتال، پنجاب اور اسلام آباد میں آٹے کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پنجاب، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے پیرکو راولپنڈی اوراسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فلوملزنے جنوبی پنجاب کے سرکاری گوداموں سے گندم نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی۔

پنجاب حکومت نے فلورملز پر مصنوعی بحران پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملز نے سرپلس اضلاع سے گندم کا پچیس فیصد کوٹہ اٹھانا ہوتا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔

محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store