سینیٹ نے یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنےکی قرار داد منظور کرلی

 یوم اقبال فائل فوٹو یوم اقبال

سینیٹ نے 9 نومبرکو یوم اقبال پر عام تعطیل بحال کرنےکی قرارداد منظور کرلی۔

مسلم لیگ ق کے سینیٹرکامل علی آغا نے 9 نومبرکو یوم اقبال پر چھٹی بحال کرنےکی قرار داد پیش کی۔

سینیٹ نے کامل علی آغا کی یوم اقبال پر چھٹی کی قرارداد منظور کرلی۔

چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ قرار دادکی کاپی وزیر اعظم اورکابینہ کوبھجوائی جائے تاکہ یوم اقبال پرچھٹی کوبحال کیا جائے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرار دادکا احترام کرتے ہیں،لیکن پاکستان وفاق ہے،کیا یہ تاثر درست ہوگا کہ صرف ایک صوبےکے شاعرکے یوم پیدائش کوقومی دن کےطور پرمنایا جائے۔

مولابخش چانڈیو نےکہا کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی بہت بڑے شاعر ہیں، شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی سالگرہ پر قومی تعطیل کی قرارداد لے کر آئیں تو اس کی بھی سب حمایت کریں۔

install suchtv android app on google app store