بھاگ گئے ! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں، نمبرز پورے نہیں ہوئے، ترجمان ن لیگ

’بھاگ گئے ! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں، نمبرز پورے نہیں ہوئے، ترجمان ن لیگ فائل فوٹو ’بھاگ گئے ! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں، نمبرز پورے نہیں ہوئے، ترجمان ن لیگ

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اچانک ملتوی ہونے پر فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’بھاگ گئے ! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں، نمبرز پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کا آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔‘


مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے کی بات پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے بعد یاد آئی ہے؟

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں انتخابی اصلاحات، کلبھوشن و دیگر اہم معاملات پر قانون سازی متوقع تھی تاہم کچھ دیر پہلے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ اجلاس متلوی کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔

ان کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے کے حوالے سے اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مؤخر کیا جا رہا ہے اور ہمیں امید بھی ہے کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر پائیں گے۔

install suchtv android app on google app store