سپریم کورٹ قابلِ احترام ادارہ ہے اس کا فیصلہ سر آنکھوں پر، شیخ رشید

سپریم کورٹ قابلِ احترام ادارہ فائل فوٹو سپریم کورٹ قابلِ احترام ادارہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور اس کے فیصلے وزیراعظم پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو آج طلب کیا ہے۔ کوئی خطرے کی بات نہیں ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہورہی گیم صرف عمران خان کی ہے اور وہ پانچ سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اے پی ایس کے شہدا کے لواحقین کی درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان قابلِ احترام اور پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں آج وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا ہے۔ سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

تین رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس قاضی امین شامل ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store