پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا فائل فوٹو پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

شہر اقتدار کے پمز اسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رپوٹ کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ڈاکٹرز نے اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹراعجاز قدیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احتجاج کی وجہ کرونا الاؤنس کی ادائیگی میں تاخیر اور بے ضابطگیاں ہیں۔ ڈاکٹرز نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اورانھوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹراعجاز قدیر کی جانب سے اسپتال انتظامیہ میں من پسند تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے اس معاملے کی انکوائری کاحکم دیا گیا لیکن انکوائری کمیٹی میں من پسند لوگوں کو شامل کرکے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹرز کے احتجاج کےباعث پمزاسپتال کی او پی ڈیز بند کردی گئی جس کی وجہ سے دوردرازعلاقوں سے آنےوالےمریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store