پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی

قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا فائل فوٹو قومی اسمبلی اور سینٹ ممبران پر مشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے پاکستان کی جانب سے برادر افعان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھنے کا عزم دہرایا ،، کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پر شرکا کو بریفنگ دی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ا جلاس ہوا ۔ ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ اعلی عسکری حکام نے ملک کی سیاسی و پارلیمانی قیادت، اراکین قومی اسمبلی و سینٹ، صوبائی و آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو اہم خارجہ امور، داخلی سلامتی، اندرونی و بیرونی چیلنجز، خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں خصوصاً تنازعہ کشمیر اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں پُرخلوص طور پر مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن و استحکام خطہ میں امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

شرکاء کومزید بتایا گیا کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ موجودہ حالات کسی اور انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں جو افعان عوام کی مشکلات میں اصافہ کا باعث ہوں اور اس سلسلے میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے۔ اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان افغانستان سرحد پر بارڈر کنٹرول کے نظام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کی رائے میں ایسے اجلاس نہ صرف اہم قومی امور پر قومی اتفاق رائے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ مختلف قومی موضوعات پر ہم آہنگی کو تقویت دینے کا بھی باعث بنتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store