ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کوپتا ہے اب پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے کیونکہ اب ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے قومی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔

install suchtv android app on google app store