فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے: دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار فائل فوٹو ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ فی الوقت اسلام آباد میں کوئی فرانسیسی سفیر نہیں ہے، وزارت داخلہ نے بھی اس معاملے پر وضاحت دی ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا پاکستان پر براہ راست اثر ہو گا، ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، افغانستان نے پاکستان میں سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں نئے افسران کی تعیناتی کی ہے، انہوں نے دیگر سفارت خانوں میَں ایسی ہی تقرریاں کیں ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ابتر ہوتی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں، ہمین دیکھنا ہو گا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیا کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی آزادیاں معطل ہیں، ہاکستان کشمیریوں کی مالی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاتی رکھے گا، متعلقہ انتظامیہ سری نگر شارجہ کے درمیان پروازوں کے آغاز اور سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں، ہم ان معاملات کا تکنیکی جائزہ لے رہے ہیں۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران پاکستان کے قریب ہیں، وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب اور ایران اور ایران سعودیہ ثالثی کے درمیان ترلق دکھائی نہیں دیتا، پاکستان کی سعودی عرب کو 2500 افواج کی فراہمی پر معلومات نہیں ہیں، تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور سعودی عرب کے طویل المدت تاریخی تعلقات ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے معاملات انتظامی امور ہیں۔a

install suchtv android app on google app store