وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس فوٹو فائل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی تین ارب ڈالر کی مالی معاونت پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ بھی ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا گیا۔

کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ اراکین نے اتفاق کیا ہے کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

کابینہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان کی کارکردگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ کابینہ اراکین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 

install suchtv android app on google app store