ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری فائل فوٹو ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود ہم نے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کو سہارا دے رہا ہے ہم افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں اشرف غنی کے علاوہ سب کو علم تھا کہ وہ جانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 70 فیصد بجٹ کا انحصار غیر ملکی امداد ہے اور اگر افغانستان میں امن نہ ہوا تو پاکستان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔ طالبان سے بات کر رہے ہیں کہ وہ دیگر گروپس کو بھی حکومت میں شامل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت امن و امان کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور مہنگائی سے دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں۔ ہماری حکومت نے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا اور کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں مشکل کے باوجود ہم نے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جبکہ کورونا کے دوران ہم نے سینی ٹائرز بنانے شروع کر دیے۔ ڈالر اوپر جانے کی وجہ افغانستان میں اسمگل کیا جانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رواں سال گندم، شوگر اور مکئی کی بمپر فصل ہوئی اور تعمیراتی شعبے میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔ رواں سال گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔

پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے اور ہم کل کا میچ جیتیں گے جبکہ عمران خان نے پاکستانی پاسپورٹ کو عزت دلوائی۔

افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خطے کے ممالک کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store