الیکشن کمیشن اراکین سے سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ، وزارتِ داخلہ کی وضاحت جاری

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے اراکین سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر وزارتِ داخلہ نے وضاحت جاری کردی۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ حکومت نےالیکشن کمیشن ممبران کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ سے رابطہ اور نئی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی۔

الیکشن کمیشن نےسیکرٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے تحفظات سےآگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پرالیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لی گئی جبکہ پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں تین ماہ سے ممبران تعینات نہیں ، جس کی وجہ سے وہاں کوئی اہلکار سیکیورٹی پر مامور نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری سیکیورٹی اہلکاروں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی سیکریٹری داخلہ نے چیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کر کے سیکیورٹی کم کرنے کے معاملے پر گفتگو کی اور بتایا کہ نہ ہی سیکیورٹی اہلکارکم کیے اور نہ کوئی ارادہ ہے، اس سے متعلق آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ،اسپیکرکی سیکیورٹی کم کرنے سے متعلق فیصلہ کمیٹی نےکیا، کمیٹی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے کیونکہ کابینہ نےہدایت کی تھی جہاں زیادہ اہلکارہیں وہ کم کئےجائیں، جس کی روشنی میں سرکاری شخصیات کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو کم گیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ چاروں صوبوں کو وفاقی کابینہ کےفیصلےسےآگاہ کیاجائے گا اور اضافی سیکیورٹی کو واپس لیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store