پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے

  • اپ ڈیٹ:
تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی فائل فوٹو تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ سنیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کے مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کو طلب کرلیا ہے۔ ایوب آفریدی کی جانب سے وزیراعظم کو استعفٰی پیش کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

شوکت ترین ان دنوں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی استحکام جیسے مسائل پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ منگل کو بھی گفتگو جاری رہے گی۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط (بجلی ٹیرف میں 1.39 روپے فی یونٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.49 سے 12.44روپے تک اضافہ) ماننے کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف اب بھی میکرو اکنامک فریم ورک سے مطمئن نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store