وزیر اعظم اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ، کورونا وبا کی صورتحال پر بریفنگ

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔ فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔

ڈی جی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میجر جنرل آصف محمد گورائیہ نے کورونا وبا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات، ویکسین انتظامیہ اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی حفاظت اور فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے این سی او سی اور تمام وفاقی یونٹس کے اقدامات کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store