شوکت ترین مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

  • اپ ڈیٹ:
شوکت ترین مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر، نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو شوکت ترین مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ اورریونیو مقرر کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین اب وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپریل2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ آئین کے تحت وزیراعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ حکومت شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کا کونسا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوسکا۔ سیینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا۔

شوکت ترین ان دنوں آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی استحکام جیسے مسائل پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ منگل کو بھی گفتگو جاری رہے گی۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی سخت شرائط (بجلی ٹیرف میں 1.39 روپے فی یونٹ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.49 سے 12.44روپے تک اضافہ) ماننے کے باوجود آئی ایم ایف اسٹاف اب بھی میکرو اکنامک فریم ورک سے مطمئن نہیں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store