کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 700، 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض جاں بحق

کورونا فائل فوٹو کورونا

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 700 تک جا پہنچی، 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 269 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 384 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 9 ہزار 878 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 831 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 1 لاکھ 96 ہزار 19 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 سو 58 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ملک میں اب تک 6 کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 702 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار 848 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store